Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

علی اصغر نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟ برسوں بعد وجہ بتا دی

بھارتی کامیڈین اور اداکار علی اصغر نے کئی سال بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدگی کیوں اختیار کی تھی۔شو میں دادی کے کردار سے غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے اداکار کے مطابق، مسلسل خواتین کے کردار ادا کرتے رہنا ان کے لیے اکتاہٹ کا باعث بن گیا تھا اور وہ اپنی صلاحیتوں کو نئے انداز میں آزمانا چاہتے تھے۔منیش پال کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں علی اصغر نے بتایا کہ بہت سے لوگ حیران ہوتے ہیں کہ انہوں نے اتنا مقبول پروگرام کیوں چھوڑ دیا۔ ان کے مطابق، ’کامیڈی سرکس‘ سمیت مختلف پروگراموں اور منصوبوں میں انہیں بار بار خواتین کے کردار دیے جاتے تھے۔ کبھی انہیں ہسپتال کی نرس بننا پڑتا، کبھی ساس اور کبھی سبزی فروش کا کردار ادا کرنا پڑتا تھا۔ ہفتے کے اختتام پر بھی اسی نوعیت کے کردار دہرانے سے وہ اکتا گئے تھے۔علی اصغر نے وضاحت کی کہ مصنفین کے لیے دو مرد کامیڈینز میں سے کسی ایک کو خاتون کے روپ میں پیش کرنا نسبتاً آسان ہوتا تھا، اسی لیے انہیں مسلسل ایسے کردار ملتے رہے۔ تاہم، ایک وقت ایسا آتا ہے جب فنکار اس دائرے سے باہر نکل کر کچھ مختلف کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ صرف دال چاول نہیں کھانا چاہتے تھے، بلکہ اپنے کام میں تنوع لاکر نئی صلاحیتیں بھی آزمانا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button