Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ممدانی انتظامیہ کی جانب سے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید 40 ہزار ریکارڈ پہلی بار عوام کے لیے جاری

نیویارک (نامہ نگار)نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور نیویارک سٹی کے محکمہ قانون نے اعلان کیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے ہولناک دہشت گرد حملوں سے متعلق شہر کے مزید 40 ہزار ریکارڈ عوام کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان دستاویزات تک گزشتہ 25 برسوں سے عوام کو رسائی حاصل نہیں تھی، تاہم اب انہیں پہلی بار عام شہریوں کے مطالعے کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔میئر ظہران ممدانی نے گزشتہ ماہ نیویارک سٹی کی تاریخ میں پہلی بار نائن الیون سے متعلق سرکاری ریکارڈ تک عوامی رسائی کے لیے ایک خصوصی آن لائن پورٹل قائم کیا تھا، جس کے ذریعے شہری ان حملوں سے متعلق دستاویزات دیکھ سکتے ہیں۔ اس پورٹل کا پتا nyc.gov/sept11docs ہے۔ اسی دوران حملوں کے بعد فضائی آلودگی اور صحت سے متعلق خدشات پر جاری کئی سالہ قانونی تنازع بھی طے کیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکار، منتخب عوامی نمائندے اور نائن الیون سے متعلق بیماریوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ ان دستاویزات کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف رہا ہے کہ حملوں کے بعد پیش آنے والے واقعات، صحت کے مسائل اور متعلقہ سرکاری اقدامات کے بارے میں مکمل معلومات تک رسائی ضروری ہے تاکہ متاثرین کو حقائق معلوم ہو سکیں اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔میئر ممدانی کے مالی سال 2027 کے بجٹ میں اس عوامی ریکارڈ پورٹل کی تشکیل اور اسے برقرار رکھنے کے لیے 34 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ پورٹل پر اب دو لاکھ سے زیادہ صفحات پر مشتمل دستاویزات دستیاب ہیں، جن میں طویل عرصے سے زیرِ بحث رہنے والی ہارڈنگ میمو (Harding Memo) اور 68 بکسز (68 Boxes) کے نام سے معروف مواد بھی شامل ہے۔میئر ظہران ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ 11 ستمبر کے ہولناک دہشت گرد حملوں کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور زندہ بچ جانے والوں کے لیے شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کا عزم صرف حملوں کی برسی تک محدود نہیں رہ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button