Select Language
شوبز

معروف بھارتی گلوکار نے خفیہ شادی کرلی، دلہن کون ہے؟

معروف بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے خاموشی سے اتراکھنڈ میں شادی کرلی اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال نے شادی کر لی ہے، مگر ایک ایسے انداز میں جس کی بہت سے لوگوں کو توقع نہیں تھی۔گلوکار جوبن نوٹیال نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کر لی ہے، تاہم ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔یاد رہے کہ جوبین نوٹیال جو اپنے رومانوی گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلوکار نے اپنے آبائی شہر اتراکھنڈ میں سادگی سے شادی کی، یہ تقریب چھوٹی رکھی گئی اور عوامی نظروں سے دور رکھی گئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند دوست شریک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 36 سالہ گلوکار نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی، تاہم ان کی اہلیہ کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button