Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

زیتون توڑنے کا چیمپئن ملک کون سا ہے؟

کروشیا میں زیتون توڑنے کی عالمی چیمپئن شپ ایک ایسے ملک کی ٹیم نے جیت لی جس میں زیتون کا ایک بھی درخت موجود نہیں۔کروشیا کے جزیرے براچ پر منعقد ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں 10 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں دو مرد اور دو خواتین شامل تھے، جنہیں 45 منٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ زیتون توڑنے کا چیلنج دیا گیا۔مقابلے میں شرکا نے ہاتھوں سے زیتون توڑے۔ ہر کھلاڑی نے زیتون جمع کرنے کے لیے روایتی بوری نما تہبند، جسے ’ساکیتے‘ کہا جاتا ہے، پہن رکھا تھا۔ زیتون توڑنے کے بعد انہیں اپنی اپنی ٹیم کے کریٹ میں منتقل کیا جاتا رہا۔فن لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 45 منٹ میں تقرریباً 55.4 کلوگرام زیتون توڑ کر میدان مار لیا۔فن لینڈ کی ٹیم کے کپتان پیٹری اُتریاینن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ان کی ٹیم کا ہدف گزشتہ سال کی چوتھی پوزیشن سے بہتر کارکردگی دکھانا تھا لیکن عالمی چیمپئن بننے کی انہیں بالکل توقع نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فن لینڈ میں زیتون کا ایک بھی درخت نہیں ہے اور اب ان کی ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔ یہ سب کسی خواب جیسا لگتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button