Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

رونالڈو پر جرمانہ، اتنا پیسہ کمانے میں کتنا وقت لگے گا؟

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کے کیمپ سے اجازت کے بغیر روانہ ہونے پر پرتگال فٹبال فیڈریشن نے 255 یورو جرمانے اور 30 روزہ معطلی کی سزا سنائی ہے۔رونالڈو کی یومیہ کمائی کے آگے یہ جرمانہ انتہائی معمولی ہے تاہم برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے جرمانے کی رقم ادا کرنے میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔پیئرز مورگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جرمانے کی ادائیگی میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔مورگن طویل عرصے سے پرتگالی اسٹار کے قریبی دوست اور مداح ہیں اور کوچ جورج جیسز کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھی رونالڈو کی حمایت کرتے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو کی سالانہ آمدنی کے مقابلے میں یہ جرمانہ انتہائی معمولی ہے۔فوربز کے تخمینے کے مطابق 41 سالہ فٹبالر تنخواہ اور تجارتی معاہدوں سمیت سالانہ تقریباً 30 کروڑ ڈالر کماتے ہیں جبکہ سعودی کلب النصر سے ان کی بنیادی سالانہ تنخواہ تقریباً 20 کروڑ 84 لاکھ یورو بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button