Select Language
بین الاقوامی

مذاکرات کے بعد بھی ایران، امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے، اسماعیل بقائی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بھی فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بعدرابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے بلکہ پسِ پردہ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔پس پردہ پیغامات کے تبادلوں کا مقصد کشیدگی کم کرنے، ممکنہ معاہدوں کی راہ ہموار کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف ممالک سے رابطے میں ہے جبکہ پاکستان امریکی ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button