بین الاقوامی
مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب

مودی کی متعصبانہ پالیسیوں اور بروقت اقدامات میں ناکامی کے باعث منی پور میں نسلی فسادات تین سال بعد بھی بے قابو ہیں۔منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران تازہ جھڑپوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ پانچ روز کے دوران منی پور میں جاری نسلی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بھارتی جریدے تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق بھارتیپی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔منی پور میں تازہ ترین ہلاکتوں کے جواب میں مقامی رہائشی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق منی پور میں مسلسل بدامنی اور ہلاکتیں بی جے پی حکومت کے نام نہاد امن و امان کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہیں۔



