Select Language
کھیل

شاداب خان گلوبل سپر لیگ 2026 کیلئے پہلی بار منتخب

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ کا انعقاد 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہوگی، تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے ٹیم کو خاصی مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button