Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب کے ساحل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے

سعودی عرب کے ساحل پر الجبیل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے ہوئےہیں۔یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق پہلا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں تقریباً 68 ناٹیکل میل (126 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا جس میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دوسرا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں 78 ناٹیکل میل (144 کلومیٹر) کے قریب حملہ کیا گیا۔ ٹینکر کو ایک چھوٹی کشتی سے فائر کیے گئے آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے کوارٹر کو نقصان پہنچا۔دوسرے حملے میں بھی عملے کے تمام ارکان کو محفوظ بتایا گیا جبکہ حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button