Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

لیونل میسی کے ہاتھوں میں اٹھائی گئی فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نیلامی کیلیے تیار

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ہاتھوں میں اٹھائی گئی فیفا ورلڈکپ 2022 کی ٹرافی نیلامی کے لیے پیش ہوگی۔رچمنڈ آکشنز کے زیر اہتمام یہ یادگار ریپلیکا ٹرافی 7 نومبر 2026 کو ہونے والی پہلی اسپورٹس میموریبیلیا نیلامی کا حصہ ہوگی۔یہ وہی ریپلیکا ہے جسے قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے جشن کے دوران اٹھایا تھا۔بعد ازاں اسے بیونس آئرس کے نیشنل ہسٹوریکل میوزیم میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دی تھی۔مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 3-3 سے برابر رہا تھا۔ میسی نے دو جبکہ کائیلیان ایمباپے نے تین گول کیے تھے۔اس ریپلیکا کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ارجنٹینا کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں کے دستخط اس پر موجود ہیں۔میسی کی ٹرافی اٹھانے والی تصویر انسٹاگرام پر بھی غیر معمولی مقبول ہوئی تھی جسے 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد لائکس ملے۔نیلامی میں اس یادگار کو حاصل کرنے کا موقع آن لائن بولی دینے والوں کو بھی ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button