Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

جنوبی افریقی کرکٹ میں چاڈ لیکاک نے ناقابلِ یقین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔19 سالہ بولر نے منگل کو پیٹرمارٹزبرگ میں سی ایس اے پرو ٹوئنٹی کپ کے دوران کے زیڈ این اِن لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹنز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بہترین بولنگ بھی ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بیورن ہینڈرکس کے پاس تھا جنہوں نے 2014 میں 29 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔لیکاک نے اننگز کے 19ویں اوور میں پہلے لیوس ڈو پلائے کو آؤٹ کیا جس کے ایک گیند کے بعد اگلی چار گیندوں پر مزید چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button