Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: ویشنوی کشور نےگرلز انڈر19 ٹائٹل جیت لیا

پانچویں میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ویشنوی کشور نے گرلز انڈر 19 ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی کورٹس میں آٹھ لاکھ روپے انعامی رقم پانچویں میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔13 سالہ ویشنوی کشور نے گرلز انڈر 19 کے فائنل میں سیڈ 2 سندھ کی ہی دامیہ خان کو 0-3 سے اپ سیٹ شکست دی۔بوائز انڈر 15 کا فائنل ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے جیت لیا۔ انہوں نے سیڈ 2 دانش سکندر کو 0-3 سے قابو کیا۔بوائز انڈر 11 کے فائنل میں محمد ابان نے محمد بن نسیم کو 1-3 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔بوائز انڈر 9 ایونٹ کے فائنل میں عبدالہادی نے ابراہیم کو 0-3 سے شکست دی۔فائنلز اور اختتامی تقریب میں میکڈونلڈ پاکستان کے عبد الرحمان مہمان خصوصی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button