Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔36 سالہ فخر زمان مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کو ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر حاصل کیا تاہم ان کی یہ کامیابی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی۔ فخر زمان اس میچ سے قبل 99 چھکے لگا چکے تھے اور انہیں تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button