کھیل

میڈویڈوف بدترین شکست پر آپے سے باہر، غصے میں ریکٹ توڑ دیا

روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف نے بدترین شکست پر آپے سے باہر ہوکر ریکٹ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں حیران کن طور پر میٹیو بارٹینی نے ہرا دیا۔اطالوی پلیئر نے حریف کو مکمل بے بس کرتے ہوئے 0-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔روسی پلیئر اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی میچ میں کوئی ایک بھی گیم نہیں جیت پائے اور میچ صرف 49 منٹ میں ختم ہوگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈویڈوف نے شدید مایوسی کے باعث کورٹ پر اپنا ریکٹ بھی توڑ دیا۔واضح رہے کہ یہ میٹیو بارٹینی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف پہلی فتح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button