دلچسپ و عجیب

’گردہ دو یا 30 لاکھ‘: بہو سے جہیز کی غیر معمولی مانگ

بھارت میں جہیز سے متعلق ایک حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سسرال والوں نے بہو سے ایسی غیر معمولی مانگ کر دی جس نے سب کو ششدر کر دیا۔اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے لیے گردہ دینے یا پھر 30 لاکھ روپے نقد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شادی سے قبل سسرال والوں نے شوہر کی سنگین بیماری، یعنی دونوں گردوں کے فیل ہونے کی حقیقت کو چھپایا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس اہم معاملے سے لاعلم رکھتے ہوئے اس کی شادی کر دی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی شادی 22 جون 2025 کو لکھنؤ کے رہائشی نشانت کمار سے ہوئی تھی، جس کے دوران اس کے اہلِ خانہ نے جہیز میں 8 لاکھ روپے نقد، زیورات اور ایک گاڑی بھی دی تھی۔ تاہم شادی کے بعد سسرال میں اس کے ساتھ رویہ مناسب نہ رہا اور اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت بھی کی جاتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button