کھیل

آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

بھارتی لیگ آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے خلاف متنازع فیصلوں کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔رواں سیزن میں اب تک ٹیم کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں متنازع فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کارکردگی کو متاثر کیا۔سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔اس کے علاوہ ہینرچ کلاسن کی وکٹ بھی تنازع کا شکار رہی، جہاں کیچ کے دوران باؤنڈری کشن ہلتا ہوا دکھائی دیا۔مزید برآں ابھیشیک شرما کو بھی مشکوک انداز میں آؤٹ قرار دیا گیا۔فرنچائز کا مؤقف ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا، جس پر باضابطہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button