بین الاقوامی

پاکستان کی سفارتی فتح، عالمی میڈیا نے کردار کو تاریخی قرار دے دیا

مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کے کردار کو امن کے قیام میں کلیدی قرار دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی فعال سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک ممکنہ بڑی جنگ کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر ابھرا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے حملے روکنے کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک مضبوط ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button