بین الاقوامی
ابوظبی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد گرفتار

ابوظبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے گمراہی اور افواہیں پھیلانے پر 375 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان افراد پر مختلف مقامات کی ویڈیوز بنانے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریوں کو ایرانی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق افواہیں پھیلانے سے منع کیا جاچکا ہے۔



