بارسلونا کے شائقین نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پردھاوا بول دیا، مداح پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوئے۔فٹ بال شائقین اکثر اپنی پسندیدہ ٹیم کے ہارنے کے بعد جذباتی ہوجاتے ہیں، ایسا ہی کچھ بارسلونا کے مداحوں نے بھی کیا، گزشتہ روز انھوں نے کاتالان کے دارالحکومت میں اپنی ہی ٹیم کی بس پر غلطی سے پتھر اور پٹاخے پھینکے جبکہ کھلاڑیوں سے بدتمیزی بھی کی۔باسلونا کی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ہاتھوں 1-4 کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔بھپرے ہوئے شائقین ایک بس کی طرف دوڑے جسے وہ پی ایس جی کے پلیئرز کی بس سمجھ رہے تھے.پاسیگ اولمپک اسٹیڈیم کے ارد گرد اس دوران دھواں پھیلا ہوا تھا جبکہ لوگ لاتعداد پٹاخے بھی پھوڑ رہے تھے جس کی وجہ سے فضا سرخ رنگ کی لپیٹ میں آگئی تھی۔اس دوران شائقین پی ایس جی کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور اسے مغلظات بھی بک رہے تھے۔ ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی ونیسیئس جونیئر کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ہسپانوی کھیلوں کی کوریج کرنے والے ادارے مارکا نے بتایا کہ بس پر شعلے پھینکے گئے جبکہ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق بس پر پتھر بھی کافی تعدار میں پھینکے گئے۔اس دوران پولیس کو لاٹھیوں سے لیس ہوکر مداخلت کرنی پڑی تاکہ مشتعل مداحوں کو فٹ پاتھ پر دھکیل کر سڑک کو صاف کیا جائے اور بس کو آگے نکلنے کا راستہ فراہم کیا جائے۔
0