شوبز

بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی

بھارت کے کرکٹر پریزینٹر واداکار گورو کپور اور نامور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔اپنی شادی کے دن کرتیکا کامرا نے سرخ رنگ کی چندیری ساڑھی زیب تن کی جو انہیں ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے تحفے میں دی تھی، جب کہ گورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس پہنا۔نوبیاہتا جوڑے نے تصاویر بنوائیں اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں جب کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا، ریہا چکرورتی جب کہ وریندر سہواگ، اشیش نہرا، کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔نوبیاہتا جوڑا کرتیکا کامرا اور گورو کپور اپنی شادی کی تقریبات میں ایک یادگار اور پُرجوش انداز میں داخل ہوئے۔ یہ لمحہ ایک دلکش ڈانس پرفارمنس میں تبدیل ہو گیا جس میں کئی مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر نے بھی اس ڈانس میں حصہ لیا اور اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس دوران کرکٹر ایشیش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا جس سے یہ لمحہ مزید دلکش بن گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button