بین الاقوامی

امریکا، اسرائیل کو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا، ایران

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا جواب ایسی طاقت سے دیا جائے گا جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button