کھیل
ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے

ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رنکو سنگھ کے والد کھانچند سنگھ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے نواحی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں آج صبح انتقال کر گئے۔مڈل آرڈر بلے باز رِنکو سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔سابق کپتان ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دیگر سابق کرکٹرز نے بھی رِنکو کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ہربھجن سنگھ نے اسے خاندان کے لیے کڑا وقت قرار دیا۔واضح رہے کہ رِنکو سنگھ سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کر چکے تھے، تاہم وہ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔



