کھیل

پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیریقینی ہے، بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔پاکستان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے اور پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا ہے جبکہ دیگر نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہوگا، اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔نیوزی لینڈ سے ہارکر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکا جبکہ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button