شوبز

مرزاپور کے معروف اداکار نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’مرزاپور‘ کے اداکار وکرانت میسی نے کہا ہے کہ 2024 میں ریٹائرمنٹ سے متعلق ان کا بیان غلط سمجھا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی جلد ہی فلم او رومیئو میں نظر آئیں گے، جس میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔وکرانت میسی نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خود کو دوبارہ سنبھالیں اور گھر لوٹیں۔2024 میں اس پوسٹ کو پڑھ کر لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ اداکار نے بطور شوہر اور والد اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اداکاری سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button