0

یادگار لمحہ اعظم کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا: بابر سمیت کھلاڑیوں کی کاکول فٹنس کیمپ پر رائے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس طرح کا یہ میرا تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آئے کچھ سیکھ کر گئے، اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا۔بابر اعظم نے کہا کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی، میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔بابراعظم کا مزید کہنا ہے کہ یہ کیمپ اس لیے مختلف ہے کہ اس میں کرکٹ نہیں تھی، یہاں صرف فزیکل فٹنس اسپیڈ، پھرتی اور اسٹرینتھ پر کام ہوا جبکہ اصل چیز ٹیم کا اتحاد تھا جس پر بہت کام ہوا، اس طرح کے کیمپس بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ اب ہمیں متواتر کرکٹ کھیلنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل روزے رکھ کر میچ بھی کھیلے ہیں لہذا اس کیمپ کی ٹریننگ مشکل ضرور تھی لیکن روزوں پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوئی۔بابراعظم نے اس کیمپ کے سب سے بہترین لمحے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ پر چڑھنا یادگار لمحہ تھا جو آسان کام نہ تھا لیکن انہوں نے بڑی ہمت دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں