برازیلین فٹبالر نے آن لائن مقبولیت میں رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

برازیل کے نوجوان اسٹار فٹبالر ونیشیس جونیئر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو سب سے زیادہ آن لائن مقبول ایتھلیٹ بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ونیشیس جونیئر نے ایک ماہ میں 15 لاکھ انسٹاگرام فالوورز بڑھائے، ونیشیس کے حوالے سے ایک ماہ میں 3 لاکھ 14 ہزار میڈیا رپورٹس اپ لوڈ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر ونیشیس کے ہیش ٹیگز کی تعداد 14 لاکھ رہی۔پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو آن لائن مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آگئے۔یاد رہے کہ فاربس لسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سرفہرست ہیں۔عالمی فٹبال رینکنگ میں ونیشیس جونیئر 46 ویں نمبر پر ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مقبول ترین ایتھلیٹس میں فٹبالرز کو برتری حاصل ہے اور ٹاپ 10 مقبول ایتھلیٹس میں 5 فٹبالرز شامل ہیں۔فرانس کے کیلیان امباپے مقبول ایتھلیٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔



