بین الاقوامی

برطانیہ میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے

لندن:برطانیہ میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ برس ملک چھوڑنے والے شہریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن توقعات کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی اور دسمبر 2024 میں مجموعی نیٹ مائیگریشن گھٹ کر 34 ہزار 500 تک آگئی۔تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے کی بنیاد پر لگایا جاتا تھا، تاہم دفتر برائے قومی اعداد و شمار نے اس مرتبہ نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن کے ڈیٹا کی مدد سے تیار کیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button