ٹیکنالوجی
ہیکنگ کے سبب جیگوار لینڈ روور کو 20 کروڑ پاؤنڈز کا نقصان

آٹو موبیل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملے کے سبب کمپنی کو تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈکا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔برطانیہ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق کمپنی نے حملے کے بعد اپنی کارروائیوں کو تیزی سے بحال کرنے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔جے ایل آر نے یکم ستمبر سے پانچ ہفتوں کے لیے برطانیہ میں اپنی فیکٹریوں میں پیداوار بند کر دی تھی، کیونکہ ایک دن قبل ہی ہیکرز نے کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔گروپ کی تمام مینوفیکچرنگ سائٹس جن میں سولی ہل، ویسٹ مڈلینڈز، اور ہالی وڈ، مرسی سائیڈ کی فیکٹریاں شامل ہیں کو پچھلے مہینے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔



