Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں جاری عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے گروپ 7 کے دوسرے میچ میں سیڈ 7 پاکستان نے با آسانی سوئٹزر لینڈ کو0-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں قدم رکھ دیا۔پاکستان کے نعمان خان نے نک گریٹر کو 58 منٹ کے مقابلے میں 1-3، عبداللہ نواز نے لیوانڈرو کو 26 منٹ میں 0-3 اور محمد عمیر عارف نے مورس فری کو 23 منٹ میں 0-3 سے زیر کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں نائیجیریا کو 0-3 سے مات دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button