Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یوکرین کے اہم شہر پر قبضے کرنے کے روسی دعویٰ کو ریلنسکی نے سختی سے مسترد کردیا

کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر کوستیانتینیوکا پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شہر اب بھی یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے۔روسی وزارتِ دفاع نے ایک روز قبل صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج نے ڈونیٹسک کے اس اہم شہر پر قبضہ کر لیا ہے، جسے روس کافی عرصے سے اپنی فوجی مہم کا اہم ہدف قرار دیتا رہا ہے۔تاہم صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں روسی دعوے کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوستیانتینیوکا پر قبضے کی خبر محض پروپیگنڈا اور جھوٹی تشہیر کی کوشش ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر واقعی روس نے شہر پر قبضہ کر لیا ہوتا تو صدر ولادیمیر پیوٹن کو وہاں آ کر ان سے ملاقات کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آتی۔دوسری جانب یوکرین کی جنرل اسٹاف نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ کوستیانتینیوکا میں یوکرینی فوجی دستے بدستور دفاعی پوزیشنوں پر موجود ہیں اور شہر کے اندر اور اطراف میں دفاعی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button