بین الاقوامی
Trending

امریکی اسٹوڈنٹ ویزوں میں کمی سے بھارتی طلبہ سب سے زیادہ متاثر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پر کڑی پابندیوں کے بعد اگست میں جاری کیے گئے امریکی اسٹوڈنٹ ویزوں میں تقریباً 20 فیصد کمی ہوگئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سب سے نمایاں کمی بھارتی طلبہ کے ویزوں میں دیکھی گئی ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کے حوالے بھارت کی جگہ اب چین سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن کے مطابق اگست 2025 میں امریکا نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 13 ہزار 138اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں۔ خیال رہے کہ اگست عام طور پر امریکی جامعات میں داخلوں کا سب سے مصروف مہینہ ہوتا ہے۔ویزوں میں کمی کا سب سے زیادہ شکار بھارتی طلبہ ہوئے جنہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44.5 فیصد کم ویزے جاری کیے گئے۔ اگرچہ چینی طلبہ کے لیے ویزوں کی تعداد میں بھی کمی آئی، لیکن یہ شرح بھارت کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button