بین الاقوامی

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کا مشاورتی اجلاس؛ پہلی بار طالبان وزیر بھی شریک

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی۔جہاں اس اجلاس میں بیلاروس کا وفد بطور مہمان شریک ہوا وہیں پہلی بار افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد نے بطور رکن شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شریک ممالک نے افغانستان کو ایک خودمختار، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے صحت، غربت کے خاتمے، زراعت اور آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کی۔متن میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان جلد از جلد خودا نحصار اور پائیدار ترقی حاصل کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button