بین الاقوامی

نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں کشتیوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنا، کشتیوں کی خستہ حالی اور لائف جیکٹس کی کمی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button