بین الاقوامی
Trending

ایرانی سائنسدان اور کمانڈر کیسے مارے گئے؟ اسرائیلی خفیہ حکمتِ عملی بے نقاب

نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی رہنماؤں کو ہدف بنانے کے لیے ان کے محافظوں کے موبائل فونز کو استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں نے ایرانی رہنماؤں کے قریبی محافظوں کے موبائل فونز کی نگرانی کرتے ہوئے ایک بڑی سکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھایا اور اسی ذریعے سے ان شخصیات کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ اس حکمت عملی کے تحت کئی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق جون میں ہونے والی اس 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے نہ صرف ایرانی فوجی کمانڈروں بلکہ کئی جوہری سائنسدانوں کو بھی قتل کیا تھا۔دوسری جانب ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button