شوبز

بیٹی بالی ووڈ کب جوائن کرے گی؟ کاجول نے بتا دیا

بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نساء بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کبھی بالی ووڈ کو جوائن نہیں کرے گی۔ کاجول نے مزید کہا کہ نساء 22 سال کی ہے اور وہ کسی حد تک خود ہی اپنا ذہن بنا چکی ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کے کئی ساتھی فنکاروں جیسے شاہ رُخ، چنکی پانڈے اور دیگر اداکاروں کے بچے بالی ووڈ میں قدم رکھ چکے ہیں جن کو ’نیپو کڈز‘ کا ٹیگ بھی لگ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button