بین الاقوامی
Trending

نیو یارک کےکلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی شہر نیو یارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین کاؤنٹی کے ایک کلب میں پیش آیا۔امریکی میڈیا نے عینی شاہدکا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button