کھیل

چیمپئنز لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ، 2026 میں واپسی ہوگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں چیمپئنز لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ ایک بار پھر واپس آرہی ہے، اگلے سال ستمبر میں مینز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا انعقاد ہوگا، آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کئی اہم ممبرز ممالک نے تجویز کی حمایت کی۔فرنچائز کرکٹ میں اضافے کے بعد چیمپئنز لیگ کے لیے یہ طے کرنا باقی ہے کہ کھلاڑی کس کلب سے کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی کے سرکردہ کھلاڑی ایک سال میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 مختلف فرنچائز لیگ میں حصہ لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کا سلسلہ منعقد کروانے کی لابنگ کی جا رہی ہے، سعودی عرب نئی منصوبہ بندی کی مالی معاونت کرےگا، مستقبل میں سعودی عرب چیمپئنز لیگ کی میزبانی میں ممکنہ کردار ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا منصوبہ پہلی بار 2008 میں آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button