بین الاقوامی
Trending

فلسطینی ریاست کے قیام پر ستمبر میں عالمی سربراہی اجلاس ہوگا

فرانسیسی سفارتی ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جبکہ اس ماہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں وزارتی سطح پر ابتدائی مذاکرات ہوں گے۔یہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں جون میں منعقد ہونا تھی، تاہم ایران پر اسرائیلی فوجی کارروائی کے باعث آخری لمحات میں ملتوی کر دی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ اس کانفرنس کو 28 اور 29 جولائی کو دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن شرکاء کی فہرست جاری نہیں کی گئی تھی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق اس ماہ ہونے والے وزارتی اجلاس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں-نوئل بارو شرکت کریں گے۔اجلاس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے مابین دو ریاستی حل کے لیے سفارتی کوششوں کو دوبارہ زندہ کرنا ہے تاکہ دونوں اقوام پرامن طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button