بین الاقوامی
Trending

ٹور ڈی فرانس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والا شخص گرفتار

ٹور ڈی فرانس کے 11ویں مرحلے کے اختتام پر فلسطین کے حامی ایک مظاہرہ کرنے والے شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ حفاظتی رکاوٹیں عبور کر کے فنش لائن کی طرف دوڑا۔ وہIsrael out of the Tour کی تحریر والی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا اور ہاتھ میں فلسطینی کفیہ اٹھائے ہوئے تھا۔مظاہرہ کرنے والے نے ناروے کے سائیکل سوار جوناس ابراہمسن کی فتح کے فوراً بعد اسٹیج پر دوڑنے کی کوشش کی لیکن ریس کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا، جس کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ فرانس کے شہر ٹولوز میں پیش آیا۔ٹور ڈی فرانس میں اسرائیلی-کینیڈین ارب پتی سلوان ایڈمز کی قائم کردہ ٹیم Israel–Premier Tech بھی شریک ہے۔ اگرچہ اس ٹیم میں اس سال کوئی اسرائیلی سوار شامل نہیں، پھر بھی سیکیورٹی اہلکار خصوصی طور پر اس ٹیم کی حفاظت پر مامور ہیں۔گزشتہ برس ٹیم نے اپنے سواروں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹریننگ کے دوران اسرائیلی شناخت والے جرسیز نہ پہنیں، تاکہ سیکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔یہ احتجاج غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں ہوا، جس نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button