نیویارک: ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ری سیل سائٹس پر لاکھوں میں فروخت کیلئے پیش کی جانے لگیں۔ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان نیویارک میں شیڈول میچ کی ٹکٹیں ری سیل سائٹس پر لاکھوں کروڑوں میں فروخت کیلئے پیش ہونے لگیں، 9 جون کو شیڈول اس میچ کی کم سے کم آفیشل قیمت 6 ڈالر ہے تاہم ری سیل مارکیٹ میں یہ دگنے یا اس سے بھی زائد دام میں فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔روایتی حریفوں کے درمیان اس ہائی وولٹیج میچ کا وی آئی پی ٹکٹ 400 ڈالر کا ہے، ری سیل سائٹس پر اس کیلیے 50 ہزار ڈالر تک مانگے جارہے ہیں ، کچھ ٹکٹ کیلئے یہ رقم اضافی فیس کے بعد پاکستانی روپے میں لاکھوں کروڑوں تک پہنچ رہی ہے۔
0