بین الاقوامی

ٹرمپ کے فون پر نریندر نے سرینڈر کر کے ہدایات کو تسلیم کیا، راہول گاندھی کی سخت تنقید

آپریشن سندور کی ناکامی، مودی سرکار کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی شدید برہم ہوگئے۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’’سرینڈر والی چٹھی‘‘ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرینڈر‘‘ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، مودی سرکار سپر پاور کے اشارے پر سر جھکانے والے لوگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button