ٹیکنالوجی

ایک بادل کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

یہ سن کر حیرت ہوتی ہے مگر حقیقتاً ایک عام بادل کا وزن لاکھوں کلوگرام ہو سکتا ہے!ماہرین کے مطابق ایک عام کُمولَس (Cumulus) بادل جو آسمان پر سفید، گول اور پھولا ہوا نظر آتا ہے، کا وزن تقریباً 5 لاکھ کلوگرام (500,000 kg) یا 5 کروڑ گرام ہو سکتا ہے۔ یہ تقریباً 100 ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے۔لیکن بادل اتنے بھاری ہونے کے باوجود اُڑتے کیسے ہیں؟اتنا وزن ہونے کے باوجود بادل زمین پر اس لیے نہیں گرتے کیونکہ ان میں موجود پانی بہت باریک قطرے یا بھاپ کی صورت میں ہوتا ہے۔یہ قطرے ہوا میں "معطل” ہوتے ہیں جیسے گرد یا دھواں ہوا میں ہوتا ہے۔ گرم ہوا نیچے سے اوپر اٹھتی ہے جو ان قطروں کو سنبھالے رکھتی ہے۔اور اگر کسی بڑے طوفانی بادل کی بات کی جائے جو آندھی، بارش، بجلی یا طوفان لاتا ہے تو اس کے سامنے بادل کا وزن بھی کچھ معنی نہیں رکھتا۔ طوفانی بادل کا وزن 10 کروڑ کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button