کیلیفورنیا: ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل اپنی اسمارٹ واچ کےلیے متعارف کرائے جانے والے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کے ورژن کے سبب پیش آنے والے بیٹری مسائل پر کام کر رہی ہے۔ایپل کے اپنے پیچز سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے گھڑی کی چارجنگ تیزی سے ختم ہونے کے متعلق شکایات درج کی جارہی ہیں۔کچھ صارفین کے مطابق ایپل واچ الٹرا (جس کی بیٹری کا دورانیہ 36 گھنٹے تک ہے) بھی تین گھنٹے کے اندر چارجنگ ختم کر رہی ہے۔صارفین کو یہ مسئلہ اکتوبر کے آخر میں متعارف کرائے جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ واچ او ایس 10.1 کے بعد سے پیش آرہا ہے۔میک رومرز کے مطابق اب کمپنی مبینہ طورپر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے فی الحال اپ ڈیٹ پر کام کرنے یا اس کے متعارف کرائے جانے کے متعلق تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
