Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاک فوج کا فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ، دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب اہم پیش رفت

راولپنڈی (آصف اقبال، اردو ٹائم یو ایس اے) پاک فوج نے فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی پرواز کے دوران سمت اور راستہ تبدیل کرنے کی منفرد صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے میں مدد دیتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ اس کی تکنیکی خصوصیات دفاعی نظام کی مؤثریت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔میزائل کے کامیاب تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے فتح ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجرباتی لانچ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے اور ملکی دفاع کے لیے تکنیکی خود انحصاری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button