Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

حوثیوں کا مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ، سعودی اتحادی فوج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا

سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور آیا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔میزائل حملے کی ذمہ داری بھی کسی فریق کی جانب سے قبول کیے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔جبکہ یمن کے حوثی گروپ نے مدینہ منورہ کے علاقے پر میزائل حملہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔حوثیوں کا یہ بیان سعودی عرب کی جانب سے مدینہ منورہ کے علاقے کی طرف آنے والے ایک کروز میزائل کو روک کر تباہ کرنے کے دعوے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے آج سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے مدینہ منورہ پر حملے کے دعوے کو ’’کھلا اور بے شرمانہ جھوٹ‘‘ قرار دیا۔اس سے قبل سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا تھا کہ اتحاد کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک کر تباہ کر دیا۔دونوں فریقوں کے متضاد بیانات کے بعد واقعے کی اصل صورت حال واضح نہیں ہو سکی۔ تاحال میزائل کے ممکنہ ہدف، اس کے داغے جانے کے مقام اور واقعے سے متعلق آزاد ذرائع کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button