Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی، خفیہ معلومات، فوجی تربیت اور جنگی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرونز، میزائلوں، ریڈار اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی میں بھی معاونت کر رہا ہے۔اخبار نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوؤں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جدید فوجی کارروائیوں اور حکمت عملی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے تربیت اور تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی معاونت نے حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف زیادہ مؤثر اور جدید حملے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس تعاون سے ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا موقع ملتا ہے، جو امریکا اور اس کے خلیجی اتحادیوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے ایران سے متعلق شعبے کے سابق سربراہ نے اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ایران حوثیوں کی کامیابی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعلق محض سرپرستی تک محدود نہیں بلکہ تزویراتی تعاون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button