بین الاقوامی

پرتگال میں جنگلاتی آگ سے ایک اور فائر فائٹر جاں بحق، مجموعی تعداد 8 ہوگئیں

میڈرڈ: پرتگال میں جنگلاتی آگ سے لڑتے ہوئے ایک اور فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد پرتگال اور اسپین میں رواں موسم گرما کے دوران آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔پرتگالی صدر کے دفتر نے تصدیق کی کہ شمال مشرقی علاقے سبوگل (Sabugal) میں آگ بجھاتے ہوئے ایک 45 سالہ فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایک نجی کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ادھر اسپین میں حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اسپین کی سول پروٹیکشن کی سربراہ ورجینیا بارکونس نے کہا کہ ملک میں اب بھی 18 خطرناک مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے، تاہم یورپی امدادی ٹیموں کی مدد سے بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے ٹی وی کو بتایا: "ہمیں آخری زور لگانے کی ضرورت ہے تاکہ اس خوفناک صورتحال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔اسپین کے علاقے کاسٹیلا و لیون، ایکسٹریمادورا اور گلیشیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں حالیہ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر پہنچ گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button