کینسرکے علاج کا ایک اور جدید طریقہ دریافت

کینسرکے علاج کا ایک اور جدید طریقہ دریافت

لندن : سائنس دانوں نے امیونوتھراپی کے ذریعے اوسٹوسرکوما نامی ہڈی کے کینسر کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محققین نے امیونوتھراپی کی ایک نئی قسم وضع کی ہے جو ہڈی کے کینسر کا علاج کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی ایک سائنس دانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے ہڈیوں کے کینسر کے خلاف امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں جسے اوسٹیو سارکوما کہتے ہیں۔برطانیہ میں ہر سال تقریباً 160 نئے ایسے کیسز سامنے آتے ہیں لیکن نوجوانوں میں یہ ہڈیوں کا عام کینسر ہے، اس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہے۔محققین نے چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں دیکھا کہ مدافعتی خلیوں کا ایک چھوٹا ذیلی سیٹ جسے گاما ڈیلٹا ٹی سیل کہتے ہیں، کینسر کے خلاف مؤثر اور سستا حل مہیا کرسکتا ہے۔مذکورہ مدافعتی خلیے وہ ہیں جن کو صحت مند عطیہ دہندہ کے مدافعتی خلیوں سے بنایا جا سکتا ہے اور بغیر کسی خطرے کے ایک سے دوسرے شخص میں بحفاطت منتقل بھی کیا جاسکتا ہے۔ علاج کا یہ نیا ڈیلیوری پلیٹ فار او پی ایس-گیما-ڈیلٹا ٹی کہلاتا ہے۔یو سی ایل کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوناتھن فشر نے بتایا کہ سی اے آر-ٹی سیلز جیسی موجودہ امیونو تھراپیز میں مریض کے اپنے مدافعتی خلیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کی کینسر کش خصوصیات کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے