مائیکروسافٹ فون لنک میں اہم فیچر پر کام جاری

مائیکروسافٹ فون لنک میں اہم فیچر پر کام جاری

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کو کمپیوٹر سے جوڑنے والی ایپلی کیشن مائیکرو سافٹ فون لنک کو استعمال کرتے ہوئے صارفین جلد ہی تصاویر سے تحریر کو کاپی کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ فیچر تصویر میں تحریر کی نشان دہی کرنے کے لیے آپٹیکل کریکٹر ریکوگنیشن (او سی آر) کا استعمال کرتا ہے۔ جس کے بعد صارف تحریر کو کاپی کر کے کسی بھی دوسری ایپ میں درج کر سکتے ہیں۔یہ فیچر ونڈوز پر فون لنک ایپ میں کارگر ہوگا لہٰذا اس کا انحصار کسی مخصوص قسم کے فون پر نہیں ہوتا۔ جب فون لنک ایپ کے فوٹو سیکشن سے تصاویر کو دیکھا جائے گا تو ’ٹیکسٹ‘ نامی ایک آئیکون نظر آئے گا۔ اس آئیکون کو کلک کرنے سے تصویر میں موجود تحریر واضح ہوجائے گی، بعد ازاں آپشن سامنے آئیں گے جس سے پوری تحریر کا انتخاب یا اس کو کاپی کیا جا سکے گا۔او سی آر ایک ایسا فیچر ہے جو مائیکرو سافٹ کی موبائل آفس ایپ سمیت متعدد ایپ میں دستیاب ہوتا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے گزشتہ برس کے آخر میں اسنپنگ ٹول میں ٹیکسٹ ریکوگنیشن فنکشنیلٹی کی آزمائش شروع کی تھی اور بعد ازاں اس کو عوامی سطح پر جاری کر دیا گیا۔ اب فون لنک میں بھی ایسی ہی خصوصیات پیش کی جارہی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے