ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے بالآخر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یوزر نیمز سے متعلق یہ فیچر 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔اس نئے فیچر کا سب سے بڑا فائدہ صارفین کی پرائیویسی میں اضافہ ہے۔ اب کسی نئے شخص سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یوزر نیم کے ذریعے بات چیت ممکن ہوسکے گی۔ اس کے ساتھ ایک چار ہندسوں پر مشتمل خصوصی “کی” بھی فراہم کی جائے گی، جس سے سیکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے گی۔اگرچہ اس تبدیلی کے بعد بھی اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر منسلک رکھنا ضروری ہوگا، لیکن اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی پابندی ختم ہوجائے گی، جو صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت سمجھی جا رہی ہے۔فیچر کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں گے، جہاں انہیں یوزر نیم بنانے کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے ذریعے وہ اپنی مرضی کا یوزر نیم منتخب کر سکیں گے۔مزید یہ کہ صارفین چاہیں تو اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک یا انسٹاگرام کے یوزر نیم کو بھی یہاں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے شناخت مزید آسان ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button